عثمان خادم: تحریک انصاف کا 2 مئی کو میانوالی احتجاج کا معاملہ، تحریک انصاف لاہور تنظیم نےبھی احتجاج میں شرکت کا فیصلہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لاہور تنظیم کے اراکین میانوالی احتجاج کے لئے روانہ ہوں گے،ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداران کارکنان کے ہمراہ لاہور سے روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کردیا جبکہ ٹاؤنز کی سطح پر تنظیم سازی بھی شروع کردی گئی ہے۔
اس سے قبل لاہور میں صوبائی حلقوں کی بنیاد پر تنظیم سازی کا اعلان کیا گیاتھا،پی ٹی آئی لاہور تنظیم نے ٹاؤنز کی سطح پر باڈیز بنا دیں۔
عبدالغفور کو صدر پی ٹی آئی داتا گنج بخش ٹاؤن،ملک نسیم کوسیکرٹری جنرل،عدنان شیخ کو سیکرٹری اطلاعات،بلال مصطفیٰ کو صدر لاہور کینٹ ٹاؤن،حافظ ابرار سیکرٹری جنرل اور عظیم اختر سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا۔