شاہد سپرا: خراب اور جلنے والے میٹرز کی تعداد چالیس ہزار سے تجاوز کر گئی،صارفین کو پرانے تھری فیز میٹرز لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق مون سون سیزن کے دوران خراب اور جلنے والے میٹرز کو تبدیل نہیں کیا جا سکا،مون سون سیزن کے دوران چالیس ہزار سے زائد صارفین کے سنگل و تھری فیز میٹر خراب ہوئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق کمپنی کے پاس تھری فیز میٹرز کا سٹاک ختم ہونے کے قریب ہے،خراب میٹرز کو تبدیل کرنے کے لئے پرانے میٹرز کو نصب کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے،نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت اترنے والے میٹرز کو دوبارہ لگایا جا رہا ہے۔
پرانے میٹرز نصب ہونے سے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے،پرانے ریڈنگ فیڈ ہونے سے وجہ سے لاکھوں روپے بلوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،بلوں کی تصحیح کے لئے صارفین دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔