سٹی42:سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ میں زراعت کو حقیقی معنوں میں ٹرانسفارم کیا جارہا ہے،وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ کی فراہمی کیلئے تحصیل کی سطح پر136 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہونے ملتان میں قائم کسان کارڈفراہمی مرکز کے معائنہ کے دوران کہا کہ کسان کارڈز کی فراہمی میں مزید تیزی لانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
کسان کارڈ کے حصول کیلئے10لاکھ سے زائد کاشتکار رجسٹریشن کراچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وسط اکتوبر تک کسان کارڈ کو باقاعدہ فعال کردیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ گندم کے زرعی مداخل کی خریداری کیلئے استعمال ہوسکے گا۔
سیکرٹری زراعت نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت 10لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی دی جائے گی۔