بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کا لاہور میں احتجاج

29 Sep, 2024 | 02:18 PM

ویب ڈیسک : بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا جارہا ہے ۔ 

جماعت اسلامی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج اور مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

لاڑکانہ میں جناح باغ چوک پر جماعت اسلامی کے کارکنوں نے دھرنا دے دیا۔  مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے 45 دن گزر نے کے باوجود معاہدے پر عمل نہیں کیا۔ 

دوسری جانب تھرپارکر کے علاقے مٹھی میں بھی جماعت اسلامی کی جانب سے ریلی نکالی گئی، جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ کندھ کوٹ میں جماعت اسلامی کی جانب سے ٹاور چوک پر احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیا، مقرر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے وعدہ خلافی کی جارہی ہے، حکومت ریلیف دینے کے بجائے عوام کا گلا گھوٹ رہی ہے اور تمام حکومتی اتحادی جماعتیں خاموش ہیں۔ 

مزیدخبریں