وقاص احمد: جعلی سب انسپکٹر سندر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا،ملزم سب انسپکٹر بن کے بحریہ خدمت مرکز میں عوام سے رشوت وصول کر رہا تھا۔
سندر پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا, ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم زین العابدین سب انسپکٹر نہیں ہے.
ملزم کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزم زین العابدین جمال روڈ ساندہ کا رہائشی ہے جو اپنے علاقے میں بھی تعارف بطور سب انسپکٹر کراتاتھا۔ اب تک ملزم پولیس والا بن کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے۔
ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔