سونے کی قیمت میں کمی

29 Sep, 2024 | 02:04 PM

ویب ڈیسک : سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہو گئی ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کی معمولی کمی آئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

 فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,050 روپے اور 2,614.88 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر کمی سے2,663  ڈالرکے مقابلہ میں 2,657 ڈالر ہو گئی۔

مزیدخبریں