حافظ آباد ؛ تیز رفتار کار ڈرائیور نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کو کچل دیا

29 Sep, 2024 | 01:58 PM

ویب ڈیسک : حافظ آباد میں تیز رفتار کار ڈرائیور نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کو کچل دیا ۔ 

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار پولیس کے جوانوں کو سامنے سے تیز رفتار کار ڈرائیور نے ہٹ کیا ۔ حادثے میں دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے، جس کے بعد صفدر اور یاسر کانسٹیبلز کو شدید زخمی حالت میں ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا ۔ حادثے کے باعث موٹر سائیکل اور کار حادثہ تباہ ہوگئیں ۔ 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی سینئرز،جونیئرز افئسران تیمار داری کے لئے پہنچ گئے ۔ 

دوسری جانب پولیس نے کار ڈرائیور کو  گرفتار کرلیا ۔ 

مزیدخبریں