ویب ڈیسک : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت بلند ترین سطح پر ہیں ۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ مسلسل بڑھ رہی ہیں، ملکی معیشت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا، مہنگائی کم ہوکر سنگل ڈیجیٹ میں آگئی ہے ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ برآمدات میں 29 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بہترین پرفارم کر رہی ہے ۔