ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ حبا بخاری نے’پریگنینسی نیوز‘ چھپانے کی وجہ بتادی

اداکارہ حبا بخاری نے’پریگنینسی نیوز‘ چھپانے کی وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول فنکار جوڑی حبا بخاری اور آریزاحمد کی زندگی کے  اہم  راز سے پردہ اُٹھ گیا، سوشل میڈیا پر اداکارہ کی متعدد ویڈیوز وائرل ہوگئیں جن میں بے بی بمپ واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حبابخاری اورآریز احمدان دنوں ایک ایوارڈ شو میں شرکت کے لیے برطانوی دارالحکومت لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی مختلف ویڈیوزسامنے آئی ہیں ،ان میں سے کچھ  وائرل ویڈیو زسے اپنے متوقع بچے کی آمد کی خبر کو خفیہ رکھنے والی فنکار جوڑی کا راز کھل گیا ہے۔

 وائرل ویڈیو میں اداکارہ حبابخاری کا بے بی بمپ واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے جس کے بعد اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ فنکار جوڑی کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اس پر اداکارہ حبا اور ان کے شوہر آریزاحمد کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ ’گڈ نیوز‘ سنائی، حبا بخاری نے کہا کہ 'میں یہ چاہتی تھی کہ جب میرے پراجیکٹس مکمل ہوجائیں تو اس کے بعد میں یہ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کروں کیونکہ کسی پراجیکٹ میں کام کرنے کے دوران ایسی خبر آنا تھوڑا عجیب لگے گا تو کام اور دیگر مصروفیات سے فارغ ہوکر یہ خبر سب کو بتاؤں گی'۔

آریز احمد نے کہا کہ 'بس اصل بات یہ ہے کہ یہ خبر آپ سب تک پہنچ گئی پر ہم نے یہ خبر آپ سب کو نہیں دی تھی اس لیے یہ خود بتانے آئے ہیں کیونکہ آپ سب کا حق ہے کہ یہ خبر آپ ہمارے ذریعے سے بھی سنیں'۔