ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی احتجاج؛ کارکنوں پر شیلنگ، خیبرپختونخوا حکومت کا قانونی کارروائی کا فیصلہ

پی ٹی آئی احتجاج؛ کارکنوں پر شیلنگ، خیبرپختونخوا حکومت کا قانونی کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گزشتہ روز راولپنڈی پولیس کی جانب سے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ کے خلاف کے پی کے حکومت نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

 مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ کل پی ٹی آئی کارکنوں پر براہ راست شیلنگ اور فائرنگ کی گئی۔ شیلنگ پر کے پی حکومت عدالت جائے گی جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کے پی سے قانونی کارروائی سے متعلق کہا جائے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پُرامن کارکنوں پر اس طرح شیلنگ اور فائرنگ کہاں کا قانون ہے؟ قانون کی پاسداری کوئی خیبرپختونخوا حکومت سے سیکھے، کل وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جس طرح پنجاب پولیس اہلکاروں کو محفوظ بنایا سب کے سامنے ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت نے کل ماڈل ٹاون جیسے سانحے کا پروگرام بنایا تھا، کارکنان پر سیدھی سیدھی گولیاں چلائی گئیں، راولپنڈی شہر اور موٹروے مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کررہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت فسطائیت کے ریکارڈ توڑ رہی ہے، بدترین مارشل لاء میں بھی اس طرح کی فسطائیت نہیں ہوتی، پی ٹی آئی کے دلیر کارکنان نے بدترین فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان خراج تحسین کی مستحق ہیں۔ پی ٹی آئی کے تمام کارکنان کو کامیاب احتجاج ریکارڈ کرانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ اگلے ہفتے علی امین پھر پنجاب آ کر احتجاج ریکارڈ کریں گے ۔

واضح رہے کہ یاد رہے گزشتہ روز تحریک انصاف نے لیاقت باغ پر احتجاج کیا تھا جس دوران پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپیں ہوئی تھیں اور اس دوران کئی کارکنان اور پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔