آئی فون اصلی ہے یا نقلی؟ خریداروں کے لئے اہم خبر آگئی

29 Sep, 2024 | 01:12 PM

(ویب ڈیسک)آئی فونز دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونیوالے سمارٹ فونز ہیں  اور یہ گیجٹ نہ صرف نت نئے فیچرز سے بھرپور ہے بلکہ کئی لوگوں کیلئے status symbol کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  آئی فون کی بڑھتی مانگ کے سبب ایک ہی جیسے دکھنے والے آئی فون کے جعلی ماڈلز بھی مارکیٹس میں فروخت ہورہے ہیں،اگر آپ بھی ایپل اسٹور کے علاوہ عام مارکیٹ سے آئی فون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یقیناً یہ خطرہ آپ کیلئے بھی موجود ہے، آج کچھ ایسی ٹپس  بتانے جارہے ہیں جو آپ کو آئی فون خریدتے وقت اس کے اصلی یا نقلی ہونے کی پہچان بتائے گی ۔

آئی فون خریدتے وقت اس کی پیکجنگ اور  اس کے ساتھ دیے جانے والے  دیگر لوازمات کی بھی جانچ کریں، خریدتے وقت خیال رکھیں کہ آئی فون باکسز مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ ہائی کوالٹی تصاویر اور پرنٹنگ کے ساتھ ہو جو کہ ایپل کی پہچان ہے،  ساتھ ہی یہ بھی خیال رکھیں باکس کے اندر موجود لوازمات ایپل کے ہی ہوں۔

 سیریل نمبر اور IMEI کی تصدیق کریں

 ہر اسمارٹ فون کی طرح آئی فون کا بھی ایک منفرد سیریل نمبر اور انٹرنیشنل موبائل ایکوئپمنٹ آئیڈینٹی ( IMEI) نمبر ہوتا ہے،سیریل نمبر کی تلاش کرنے کیلئے سیٹنگ میں جاکر General اور About میں جائیں، اس کے بعد ایپل کے چیک کوریج پیج پر جاکر سیریل نمبر درج کریں، اگر آپ کا آئی فون اصلی ہے تو ویب سائٹ آپ کے آئی فون کا  ماڈل، وارنٹی اسٹیٹس  اور دیگر متعلقہ معلومات فراہم کردے گی ۔

 دوسری جانب IMEI معلوم کرنے کیلئے  آئی فون پر #06# *ڈائل کریں جو نمبر ظاہر ہو اس کا موازنہ باکس اور سم ٹرے پر درج IMEI نمبر  سے  کریں ان نمبروں کا ایک جیسا ہونا ضروری ہے۔

آئی فون خریدتے وقت اس کی باڈی کی جانچ کریں  جس آئی فون کو آپ خرید رہے ہیں اس کے بٹن مضبوط ہونے چاہئیں، آئی فون کے عقب میں ایپل کا لوگو بالکل سیدھا دکھائی دے، آئی فون کی اسکرین کا سائز، ڈسپلے کا معیار اور وزن ایپل کے ماڈل جیسا ہونا چاہیے۔

 نقلی آئی فونز کی باڈی میں  ماڈل کے rough کنارے، غلط لوگو یا ڈھیلے بٹن باآسانی محسوس کیے جاسکتے ہیں۔

 ایپل سروس سینٹر کا وزٹ کریں

 اگر آپ کو کوئی شبہ ہو تو  آپ  اپنے آئی فون کی جانچ  کیلئے ایپل سروس سینٹر کا وزٹ بھی کرسکتے ہیں جہاں موجود  ماہرین سے اس کی جانچ کروائی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں