لاہور ؛ فیکٹری ایریا سے لڑکی کی بوری بند لاش برآمد

29 Sep, 2024 | 12:56 PM

ویب ڈیسک : لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا سے پولیس کو لڑکی کی بوری بند لاش ملی ہے ۔

پولیس کے مطابق لاش کئی روز پرانی ہے، لڑکی کو مبینہ طور پر قتل کر کے لاش بوری میں بند کر کے پھینکی گئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکی کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔ لڑکی اور اس کے قتل سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے۔

مزیدخبریں