’میرے محبوب میرے صنم‘ گانے پر شاہ رخ خان کی نئی ڈانس ویڈیو

29 Sep, 2024 | 12:56 PM

ویب ڈیسک:بالی ووڈ انڈسٹری کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے چاہنے والے دنیا کے تقریباً ہر کونے میں موجود ہیں جو اپنے پسندیدہ ہیرو کو کاپی کرتے نظر آتے ہیں، بالی ووڈ کے لئے سپرہٹ فلمیں کرنے والے 58 سالہ شاہ رخ آج بھی 18 سال کے نوجوان لگتے ہیں جیسے انہیں وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے میگا سپراسٹار شاہ رخ اپنی ایکٹکنگ اور ہیراسٹائل سے کافی مقبول ہیں جبکہ ان کی مختلف فلموں میں اداکاری نے بھی ان کی مقبولیت میں کافی اضافہ کیا ہے، 90 کی دہائی میں بالی ووڈ باکس آفس پر ان کی فلموں کا راج رہا، جنوری 2023 میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز ہوئی جس کے بعد ان کی ایک اور فلم جوان ریلیز ہوئی اور دونوں نے ہزار، ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کیا،اس کے بعد سال کے آخر میں کنگ خان کی فلم ڈنکی ریلیز ہوئی تھی جو آج بھی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر شاہ رخ کی شو میں ڈانس پرفارم کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کے ہمراہ بالی ووڈ اداکار وکی کوشل بھی رقص کررہے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ’ میرے محبوب میرے صنم‘ گانا جو کہ فلم ‘ڈُپلیکیٹ’ میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، جوہی چاولہ اور سونالی بیندرے پر یہ گانا فلمایا گیا تھا اس پر انہوں نے ڈانس کیا۔ 

58 سالہ شاہ رخ خان نے ایسا رقص کیا جیسے کوئی 18 سالہ لڑکا پرفارم کررہا ہو، اداکار کےڈانس کو شو میں شریک سلیبرٹیز نے خوب پسند کیا جبکہ ویڈیو کے آخرمیں وکی کوشل سپرسٹار کے گلے بھی ملے۔

مزیدخبریں