ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:  انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع پر غور کیا جا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر غور ہوسکتا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی آرکاآئی آرآئی ایس سسٹم پرلوڈ کی وجہ سےتکنیکی مسائل کاشکار ہے، وزیر اعظم کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توثیق کی سفارش کی جائے گی۔

دوسری جانب ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع نہ ہونےکی بناپرٹارگٹ کاحصول بھی مشکل ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ 28 ستمبر تک تقریباً 29 لاکھ گوشوارے جمع ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ سال 28 ستمبر تک 14 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے تھے۔