لاہو؛ ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، 3 نئے مریض رپورٹ

29 Sep, 2024 | 12:50 PM

سٹی 42 : لاہور شہر میں مسلسل دو روز بارش کے بعد ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ 

شہر میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں ڈینگی کے 3نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ 

 ترجمان محکمہ صحت کے مطابق انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

کچھ روز قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے ڈینگی بخار کے کیسز میں نمایاں اضافے کے پیش نظر ڈینگی الرٹ جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ مون سون کے بعد ڈ ینگی وبا میں واضح اضافہ ہوا ہے اور ستمبر سے شروع ہونے والے ڈ ینگی کیسز اکتوبر میں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ملک کے بڑے شہروں میں ڈ ینگی وبا کے خطرات زیادہ ہیں جن میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، حیدرآباد اور لاڑکانہ شامل ہیں۔

مزیدخبریں