ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی احتجاج؛ 60 رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج، کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل

راولپنڈی احتجاج؛ 60 رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج، کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : راولپنڈی کی پولیس کی جانب سے گزشتہ روز لیاقت باغ اور گردنواح میں ہونے والے احتجاج اور جھڑپوں میں شامل ہونے والے پی ٹی آئی کے 58 سے زائد مقامی رہنماؤں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ 

 مقدمے تھانہ وارث خان میں درج کیے گئے، مقدموں میں دہشتگردی، اقدام قتل، توڑپھوڑ،کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے درج مقدموں میں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، اعجاز خان جازی، راشدحفیظ، اجمل صابر اور ناصرمحفوظ ، چودھری امیر افضل، عمرتنویر بٹ اور ملک فیصل سمیت 150 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے لیاقت باغ میں ریاست مخالف نعرے لگائے،کارکنان نے اسلحہ، ڈنڈے اور لاٹھیاں اٹھا رکھی تھیں جبکہ کارکنان نے پولیس اہلکاروں اور سرکاری گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا۔ کارکنان کے تشدد سے پولیس اہلکار منیب عباس، اجمل خان زخمی ہوئے، ملزمان کے پتھراؤ سے افسران کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ملزمان نے سرکاری اسلحہ چھین کر ہوائی فائرنگ کی اور خوف و ہراس بھی پھیلایا۔ 

یاد رہے گزشتہ روز تحریک انصاف نے لیاقت باغ پر احتجاج کیا تھا جس دوران پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپیں ہوئی تھیں اور اس دوران کئی کارکنان اور پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔