اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کا لندن کی سڑکوں پر رومانس

29 Sep, 2024 | 12:29 PM

ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے لندن کی سڑکوں پر رومانس کا جادو چلا دیا۔

اسٹار جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے حال ہی میں نجی چینل کی جانب سے منعقدہ ’ہم اسٹائل ایوارڈ’ میں شرکت کی۔

ستاروں سے سجی اس رات میں تمام ہی معروف شخصیات نت نئے انداز میں سج سنور کر پہنچے جہاں کسی نے اپنے دلکش ملبوسات سے تعریفیں سمیٹیں تو کوئی اپنے حسن سے بازی جیتتا نظر آیا۔

 جہاں وقفے وقفے سے ایوارڈ شو کی تصاویر اور ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے وہیں شوبز شخصیات نے بھی اپنی تیاریوں اور دلکش شوٹس سے سوشل میڈیا پر الگ ہی نوعیت کی رونق لگائی ہوئی ہے۔

دیگر سلیبرٹیرز کی طرح فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عروہ حسین نے بھی اپنی دلکش تصاویر پر مبنی پوسٹس شیئر کیں, عروہ حسین نے رومانوی ویڈیو جاری کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عروہ حسین نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنے شوہر و اداکارفرحان سعید کے ہمراہ لندن کی سڑکوں پر رومانوی پوز دیتے دیکھا گیا۔

پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے راحت فتح علی خان کا گانا ’جگ گھومیا’ کا بھی تڑکا لگاکر مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا,خوبصورت پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ،’ہم ایوارڈ کیلئے اپنے خوبصورت شخص کیساتھ جارہی ہوں‘۔

مزیدخبریں