ویب ڈیسک: نیپال میں موسلادھار بارشوں کے بعد آنے والے نے تباہی مچا دی ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 100 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں، جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اہم شاہراہیں بند ہیں ، ایئر پورٹس پر نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سیلاب سے سڑکوں سمیت دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں کھٹمنڈو ویلی میں ہوئی ہیں ، کئی سڑکیں اور پل بھی لینڈ سلائیڈنگ کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔