پتنگ بازی، ون ویلنگ ہوائی فائرنگ، 24ملزم گرفتار

29 Sep, 2024 | 11:08 AM

عابد چوہدری: ڈولفن سکواڈ کا پتنگ بازی، ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 24ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس، مال روڈ،جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈ،دیگر علاقوں سے 20 ون ویلرز گرفتار ہوئے جبکہ پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ میں ملوث گرفتار ملزمان سے  پتنگیں، پستول، گولیاں و میگزینز برآمد کی گئی ہے۔

  ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد  کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، ون ویلنگ، پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ جان لیوا خونی کھیل نے کئی گھر اجاڑ دئیے ہیں۔

مزیدخبریں