عابد چوہدری: ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے رکشہ ڈرائیورز کیلئے لائسنس کا حصول آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر جاوید احمد قاضی سے ملاقات کی جس میں دونوں افسران کا رکشہ ڈرائیور کو لائسنس کی فراہمی پر اتفاق رائے کی گئی۔
ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں بروز اتوار کو صرف رکشہ لائسنس کا ٹیسٹ ہوگا، تمام لائسنسنگ سینٹرز میں رکشہ ڈرائیورز کیلئے سپیشل کاؤنٹرز مختص کیے گئے ہیں۔سپیشل کاؤنٹرزکےقیام سےرکشہ ڈرائیورز باآسانی لرنگ ڈپلیکیٹ باآسانی حاصل کر سکیں گے
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ تمام کاؤنٹرز کی نگرانی سی ٹی اوز ڈی ٹی اوز خود کریں گے، لائسنسنگ سینٹرز میں آنے والی شہریوں کیلئےبہترین انتظامات کیے جائیں۔