ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی  قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی  قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی  قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل 0.94 فیصد مہنگا ہو گیا جس سے برینٹ آئل کی قیمت 72.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

 آنے والے دنوں میں عالمی سطح پر تیل کی سپلائی لائن میں تعطل اور اسرائیلی حملے کے بعد علاقائی شپنگ لائنز متاثر ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ لبنان پر مزید حملوں کی صورت میں آئل ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتی ہے۔