ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خطرناک شوٹر و ڈاکو جمیل احمد عرف جیلا ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

خطرناک شوٹر و ڈاکو جمیل احمد عرف جیلا ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، انتہائی خطرناک شوٹر و ڈاکو جمیل احمد عرف جیلا ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم ملزم برریمانڈجسمانی کو ساتھیوں کی گرفتاری اور برائےریکوری علاقہ تھانہ کاہنہ لے جارہی تھی،4کس نامعلوم ملزمان نے اپنےساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،ملزمان کی فائرنگ سے شوٹر جمیل عرف جیلا شدید زخمی ہوا۔

ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے،ملزم کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا جو راستے میں ہی دم توڑ گیا ، ہلاک ملزم قتل، اقدام قتل، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھا کر فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا تھا کہ فرار ملزموں کی گرفتاری کے لئےعلاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ ہلاک ملزم نے 2017 میں نصیر آباد لاہور کے علاقہ میں بینک سے رقم لے نکلوانے والے شہری سے 50لاکھ روپے چھین لیےاور مزاحمت پر فائر مار کر قتل کردیا تھا،اسی طرح سال 2022 میں علاقہ تھانہ حجرہ شاہ مقیم اوکاڑہ میں بھی ملزم نے دوران ڈکیتی شہری کو قتل کر دیا تھا۔

سال 2019 میں کینٹ راولپنڈی میں بھی ملزم نے دوران ڈکیتی شہری کو فائر مار کر قتل کر دیا تھا، ہلاک ملزم قتل، ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں اشتہاری بھی تھا۔