ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسن نصر اللہ کی شہادت پر امریکی صدر کا اہم بیان

حسن نصر اللہ کی شہادت پر امریکی صدر کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی صدر جو بائیڈن نے حسن نصر اللہ کی شہادت کو منصفانہ اقدام قرار دےدیا۔

امریکی جو بائیڈن نےکہا حزب اللہ کے سربراہ کے مرنے کے بعد انصاف کا عمل پورا ہوگیا،اب غزہ اور لبنان میں جنگ بندی ہونی چاہیے،اسرائیل کے حق دفاع کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔حزب اللہ، حماس، حوثیوں، ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے خلاف اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں،ہمارا مقصد غزہ، لبنان میں جاری تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کرتے جاری بیان میں کہا تھا کہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے، حزب اللہ کا کہنا تھاکہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی، غزہ اور فلسطین کی حمایت،  لبنان کے دفاع کیلئے اپنا جہاد جاری رکھیں گے۔

اس کے علاوہ حزب اللہ کے لبنانی چینل المنار پرحسن نصراللہ کی شہادت کا اعلان کیا گیا،اسرائیل نے بیروت حملے میں حزب اللہ سربراہ کی بیٹی زینب نصراللہ کی بھی شہادت کا دعویٰ کیا۔