رواں سال صوبہ بھر میں مطلوب ایک لاکھ سے زائد اشتہاری مجرم گرفتار

29 Sep, 2024 | 09:47 AM

عابد چودھری: پنجاب پولیس کا سخت کریک ڈاؤن، مطلوب ڈیڑھ لاکھ سےزائدمجرمان گرفتار، گرفتار شدگان میں اے کیٹیگری کے 16700، بی کیٹیگری کے 84807 اشتہاری شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق رواں سال کے دوران 53 ہزار عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے،اے کیٹیگری کے 4395 اور بی کیٹیگری کے 48571 عدالتی مفروران شامل ہیں۔
دوران آپریشنز 25 ہزار سے زائد ٹارگٹ آفینڈرز بھی گرفتار، اے کیٹیگری کے 10822 ، بی کیٹیگری کے 14358 ٹارگٹ آفینڈرز شامل،سنگین جرائم میں مطلوب 70 سے زائد اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت میں 48 ہزار سے مجرمان گرفتار کئے گئے ،آئی جی پنجاب نےکامیاب کارروائیوں پر پولیس کو شاباش دی اور کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ موثر تفتیش سےمجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں، آر پی اوز، ڈی پی اوز مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔

مزیدخبریں