سٹی42:اسرائیلی میڈیا نےدعویٰ کیا ہے کہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد حماس کے چیف یحیٰ سنوار نے اپنی لوکیشن تبدیل کردی۔
اسرائیلی میڈیا کےمطابق یحیٰ سنوار نے اپنی سکیورٹی ٹیم بھی تبدیل کر دی ہے، حماس رہنماؤں نے لبنان میں سرگرمیاں محدود کردی ہیں،دوسری جانب حزب اللہ کا کہناہے کہ غزہ، فلسطین،لبنان کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔