ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

لاہور میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصی سجاد:شہر میں سورج کی کرنیں بکھر گئیں ،ہوائیں چلنےسے درجہ حرارت میں کمی،رواں ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ ملک کے دیگر بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، شہر کی فضا بدستور آلودہ ،ایئر کوکوالٹی انڈیکس کی شرح 175ریکارڈ کی گئی، عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا،امریکی قونصلیٹ 173،سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 194ریکارڈ کی گئی، رواں ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔