فاران یامین:لاہور مصری شاہ میں جائیداد کے تنازعہ پر 2 بھائیوں میں فائرنگ ، فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے، 1 کی حالت تشویشناک ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئےہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق جائیداد کے تنازعہ پر دو بھائیوں کے درمیان فائرنگ کے باعث 12 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ مصری شاہ نیلم سینما کے قریب پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں 1شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، فائرنگ فدا نامی ملزم نے اپنے چچا پر کی۔
فائرنگ کرنے والوں میں فدا کا والد فیصل عرف مانی بھی شامل ہے،فدا کی فائرنگ سے اس کا والد فیصل عرف مانی بھی زخمی ہوا،فیصل اور مانی کی فائرنگ سے عرفان عرف آفی زخمی ہوا، زخمی ملک عافی فدا کا چچا اور ملک مانی کا بھائی ہیں، فائرنگ کی زد میں آکر ملک عرفان مانی کا ہم زرف اور ملازم شہزاد یونس بھی زخمی ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والوں میں دو نامعلوم ملزمان بھی شامل ہیں11 زخمیوں کو طبی امداد کے میو جب کے 1 کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا،دیگر زخمیوں میں ذیشان ، جمشید، بلال، حامد، اشرف، شہزاد، شامل ہیں۔
بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فیصل عرف ملک مانی کی حالت تشویشناک ہے، فائرنگ کے بعد ملزم فدا دو نامعلوم ملزمان سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کی فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شاہد اکٹھے کرلیے، مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دےدی ہیں۔