ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ 

ایران کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایران نے لبنان اور پورے خطے میں اسرائیلی اقدامات پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب عامر سعید اراوانی نے حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد سلامتی کونسل کے 15ارکان کو خط لکھ دیا۔

ایرانی مندوب کی جانب سے خبر دار کیاگیا ہے کہ ایران کی سفارتی حدود اور نمائندوں کے خلاف کسی قسم کے حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے قومی اور سیکیورٹی مفادات کے تحفظ کیلئے اپنا حق استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔