حسن نصراللہ کے خاتمہ کا حکم اپنے شہریوں کی گھروں کو واپسی کیلئے دیا، نیتن یاہو

29 Sep, 2024 | 02:13 AM

Waseem Azmet

سٹی42: اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ  انہوں نے حسن نصراللہ کو قتل کرنے کا حکم  اس لئے دیا کہ حزب اللہ کے رہنما کا خاتمہ اسرائیل کے شمالی باشندوں کی اپنے گھروں میں محفوظ واپسی کے لیے ضروری تھا۔ 

بیروت میں گذشتہ رات اسرائیل کی طرف سے نصراللہ کو قتل کرنے کے بعد اپنے پہلے عوامی بیان میں نیتن یاہو  نے کہا  کہ اسرائیل نے لاتعداد اسرائیلیوں اور درجنوں امریکی اور فرانسیسی شہریوں کے قتل کے ذمہ دار ایک "اجتماعی قاتل" کے ساتھ "حساب طے" کر لیا ہے۔

نیویارک سے واپس آنے کے کئی گھنٹے بعد  غیر معمولی طور پر  سبت کا وقت شروع ہونے کے بعد  حسن نصراللہ کے بیروت میں ہوئی حملے میں مارے جانے پر  بات کرتے ہوئے، نیتن یاہو  نے کہا کہ حزب اللہ "کوئی دوسرا دہشت گرد نہیں تھا۔ وہ دہشت گرد تھا، اور "ایران کی برائی کے محور کا مرکزی انجن تھا۔

مزیدخبریں