ویمن چیمبر آف کامرس کا جنرل باڈی اجلاس، ویمنز امپاورمنٹ کیلئے نئے عزم کا اظہار

29 Sep, 2024 | 01:36 AM

Waseem Azmet

ثمرہ فاطمہ:  ویمن چیمبر آف کامرس کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس  ایوان صعنت و تجارت لاہور لیڈیز کلب میں ہوا  جس میں نئی ایگزیکٹو ممبرز کی حلف برداری ہوئی اور سبکدوش ہونے والی آفس بئیررز کو ایوارڈز دے کر رخصت کیا گیا۔ 

لاہور لیڈیز کلب میں قائم ایوانِ صنعت و تجارت میں ہونے والے  ویمن چیمبر آف کامرس کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں  ویمن چیمبر  آف کامرس کی کارکردگی اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی گئی۔شرکا کو مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا۔ سبکدوش ہونیوالے عہدیداروں کو ایوارڈ دیئے گئے۔نئے ایگزیکٹو ممبرز کی حلف برداری بھی ہوئی۔
 
 ویمن چیمبر آف کامرس کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں بانی ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم،  کو-فاؤنڈر قیصرہ شیخ، عائشہ خرم، صدرفلاحت عمران، سینئرنائب صدر فائزہ نبیل نے شرکت کی۔ نائب صدر ڈاکٹر راحیلہ اختر، عائشہ ناصر، شازیہ بخاری، ارم شاہین ملک، کرن آفتاب، فرذانہ اقبال بھی اجلاس میں شریک ہوئیں۔ رخسانہ عباس، شمائلہ طارق، شائستہ خاور، سلومی شارونو بھی موجود تھیں۔

ڈاکٹر شہلہ جاوید اکرم نے ویمن چیمبر کی کارکردگی اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔۔شرکا کو مستقبل کے لائحہ عمل بارے بھی بتایا۔

تقریب کے دوران شہلا جاوید اکرم نے سٹی42 سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  ویمنز امپاورمنٹ کے لئے ویمن چیمبر آف کامرس نے پہلے  ویمن ایس اے پیز  کی حکومتی سطح پر ڈیفینیشن کو منوانے سے کام آغاز کیا،  ان کے لئے حکومت کے اداروں کی فنڈنگ میں بزنس کرنے والی خواتین کیلئے فنڈز مختص کروائے جیسے کامیاب جوان پروگرام میں بزنس کرنے والی خواتین کے لئے 50 فیصد فنڈز مختص ہیں۔ 

شہلا جاوید اکرم نے بتایا کہ ہم نے خواتین کے بزنس کی پروموشن کیلئے الگ ویمن ایگزیبیشن سنٹر بنایا، ہماری لوکل ایگزیبیشنز ہر مہینے ہوتی ہیں، ایک فلیگ شپ  ایگزیبشن "لائف سٹائل" کے نام سے سال میں ایک بار ہوتی ہے، انٹنیشنل ایگزیبیشنز میں  ہماری ارکان شرکت کیلئے جا رہی ہیں۔ 

انہوں نے بتایا ہم ٹیوٹا، نیپ ٹیک کے بورڈ پر موجود ہیں، بزنس ویمن کی سکلز  ڈیویلپ کرنے کے لئے ویمن چیمبر مسلسل کام کر رہا ہے۔  بزنس ویمن کی نیٹ ورکنگ بڑھانے کے لئے ممبرز کے لنچ ڈنر مسلسل ہوتے ہیں۔ ان میٹ اپس میں شریک ہو کر   بزنس ویمن ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھتی ہیں اور ایک دوسری کی مدد کرتی ہیں۔

صدرویمن چیمبر فلاحت عمران نے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عورتوں کے بزنس کو پروموٹ کرنا عورتوں کی  امپاورمنٹ کی اہم کڑی ہے، عورتیں بزنس میں اچھا پرفارم کر رہی ہیں۔  اب ہمارا ایجنڈا بزنس ویمن کے کاروباروں کو انٹرنیشنل سطح پر لے کر جانا ہے۔ 

سینئر نائب صدر فائزہ نبیل کا کہنا تھا خواتین کو کاروبار میں سپورٹ کرنے کے ساتھ چیمبر کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے ۔ پاکستان مین اکنامک کرائسس  سے نکلنے کے لئے پوری قوم کو کام کرنا ہے، ہماری کوشش ہے کہ جن خواتین کو بنیادی ضروریات تک پوری نہیں  مل رہیں، ہماری کوشش ہے کہ ان کے لئے بھی آواز اٹھائیں اور جو خواتین اپنی معاشی حالت بہتر کرنے کے لئے کاروبار میں آنا چاہتی ہیں ان کی ہر طرح سے معاونت ہم کرتی ہیں۔  ان کو بزنس رجسٹر کروانے سے لے کر تمام متعلقہ اداروں میں رسائی تک چیمبر معاونت فراہم کرتا ہے، اس کے ساتھ جو خواتین گھر میں رہ کر آن لائن کام کرنا چاہتی ہیں انہیں بھی ہم معاونت فراہم کر رہی ہیں۔

تقریب میں سبکدوش ہونے والے عہدیداران کو ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ نئے ایگزیکٹو ممبرز کی حلف برادری بھی ہوئی ۔

مزیدخبریں