سٹی42: بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خداآبادان میں دہشتگردوں نے ایک گھر میں گھس کر وہاں مقیم پردیسی مزدوروں پر فائرنگ کر دی جس سے 7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
پنجگور پولیس کے مطابق گھر پر فائرنگ سے ایک زخمی بھی ہوا ہے۔ لاشوں اور زخمی کو پنجگور ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پنجگور کنے اس واقعہ کے بعد بتایا کہ نامعلوم افراد نے مکان میں گھس کر فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ پنجگور میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔
بعد ازاں معلوم ہوا کہ تمام مقتول مزدوروں کا تعلق ملتان کی تحصیل شجاع آباد سے ہے۔مرنے والوں میں ساجد ولد اللہ بخش ،فیض ولد اللہ دتہ،خالد ولد فدا حسین،شفیق ولد فیض بخش،افتخار ولد اقبال،سلمان ولد فیض، بلال ولد شوکت ہیں جبکہ زخمی مزدور کا نام رمضان ولد اللہ یار ہے۔