ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف انٹرچینج کو 17 اکتوبر تک ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، محسن نقوی

Mohsin Naqvi, Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے کابینہ کے ہمراہ نواز شریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے کے تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بیدیاں روڈ، نواز شریف انٹرچینج پر انڈر پاس کی تعمیر سے یومیہ ایک لاکھ بیس ہزار گاڑیاں مستفید ہوں گی۔

 سائیٹ پر موجود چیف انجینئر ایل ڈی اے اور کنٹریکٹر نے منصوبے کی تکمیل اور تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

 میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مزید بارش کی وجہ سے دیر نہ ہوئی تو نواز شریف انٹرچینج کو 17 اکتوبر تک ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا جبکہ گھوڑا چوک فلائی اوور اور خالد بٹ چوک انڈر پاس پر بھی دن رات کام  ہو رہا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈرپاس اہم منصوبہ ہے اسے بروقت مکمل کریں گے، مںصوبوں کے معیار پر ایک فیصد بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ نیسپاک تھرڈ پارٹی کی حیثیت سے تمام مںصوبوں کے معیار کی کڑی نگرانی کررہی ہے۔

 صوبائی وزراء، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔