ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی پیک نواز شریف کا پاکستان کو تحفہ ہے ، پانامہ کا کارنامہ رچا کر نواز شریف کو ہٹایا گیا ،اسحاق ڈار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیر خزانہ اور ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سی پیک نواز شریف کا پاکستان کو تحفہ ہے ، پانامہ کا کارنامہ رچا کر نواز شریف کو ہٹایا گیا ۔

لندن میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف نے فیصلہ کیا تھا کہ دہشت گردی کی لعنت ختم کریں گے۔آپریشن رد الفساد اور ضرب عضب سے بے پناہ کامیابیاں ملیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں 2017 تک مہنگائی کی شرح 4 فیصد تھی۔ نواز شریف کے دور میں اسٹاک مارکیٹ 54 ہزار پوئنٹس کی حد پار کرچکی تھی۔ اس وقت پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا کی پانچویں اسٹاک مارکیٹ مانی جا چکی تھی۔ہم نے سب سے پہلے معیشت کی بحالی پر کام کیا۔