عظمت اعوان: آشوب چشم کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ جاری، پنجاب بھر میں ایک دن میں 10 ہزار 269 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ایک دن میں 10 ہزار 269 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ شہر لاہور میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 452 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
پنجاب بھر میں آشوب چشم کے ٹوٹل مریضوں کی تعداد 99 ہزار 745 تک جاپہنچی ہے جس میں سے لاہور کے آشوب چشم سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 ہزار 577 تک جاپہنچی۔