ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
آج رات کے موسم کی صورتحال کے مطابق محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب ، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد میں صبح سویرے ہلکی بارش ہو سکتی ہےجبکہ دن میں موسم خشک رہے گا۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور چترال، دیر،سوات، کوہستان، شانگلہ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا اور دوسری جانب صبح کے وقت مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اورجہلم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ سے بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستا ن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔