مردان میں بیٹے نے ماں اور 2 بہنوں کو قتل کردیا

29 Sep, 2023 | 07:01 PM

ویب ڈیسک:مردان کی افسر کالونی میں  بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنی ماں اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  واقعہ مردان کی افسر کالونی میں پیش آیا، جہاں بیٹے نےاپنی ماں اور 2 بہنوں پر فائرنگ  کر کے تینوں کو قتل کردیا جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے۔ ریسکیو  1122 کے اہلکاروں کی جانب سے لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جواد  اپنے والدین کا اکلوتا شادی شدہ بیٹا ہے جو جیب خرچ کے لیے اپنی ماں اور بہنوں سے اکثر لڑتا جھگڑتا رہتا تھا۔

پولیس نےملزم کی  تیسری بہن عنبرین کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں