پچپن کروڑ روپےمالیت کی غیر ملکی کرنسی پکڑی گئی، چارسمگلر گرفتار

29 Sep, 2023 | 06:25 PM

اسرار خان: لاہور  میں سمن آباد پولیس نے بڑی کارروائی کر کے کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان  کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں سےغیرملکی کرنسی کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے جس کی مالیت 55 کروڑ روپے کے برابر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں عتیق، سلمان، ارسلان اور جبار شامل ہیں۔ملزمان سے 55 کروڑ مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی، پولیس 

گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں