ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستونگ میں کاری زخم کس نے لگایا، قومی تحقیقاتی اداروں کو سراغ مل گیا

RAW associated social media handle, Mastung Suicide attack, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انڈین تخریب کار ایجنسی را  سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک  سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے مستونگ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

سوشل پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی کے ساتھ قریبی تعلق کے حوالہ سے شناخت کئے گئے اِس ہینڈل نے پوسٹ کیا، “ڈی ایس پی فار ڈی ایس پی”

اکائونٹ نے لکھا، ”ہر چیز کا جواب دیا جائے گا اگر تم ہم پر حملہ کرو گے“

یاد رہے کہ آج مستونگ حملے میں ایک ڈی ایس پی  باقی لوگوں کو بچاتے ہُوئے شہید ہو گئے تھے 

بھارت کے  را سے جڑے ہُوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان میں آج کے دہشت گردی کے واقعات پر خوشی کے شادیانے بجا رہے ہیں۔ 

یاد رہے انڈین ڈی ایس پی16 ستمبر کو  مقبوضہ کشمیر میں اُڑی  کے علاقے میں ہونے والے فالس فلیگ حملے میں مارا گیا تھا۔

انڈین ایجنسی  را  سے قریبی جڑے ہُوئے اکاؤنٹ سے اس طرح  کے پوسٹ کا  واضح مطلب ہے کے آج کے دہشت گرد
حملوں میں انڈین انوولومنٹ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔