(ویب ڈیسک)روس نے ایک بار پھر یوکرین پر الزام لگا دیا،روس کا کہنا ہے کہ یوکرین نے اس کے بجلی گھر پر ڈرون حملہ کیا جس سے ایک ہسپتال سمیت رہائشی علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی گورنر نے بتایا کہ یوکرین نے جمعہ کو سرحد کے قریب ایک روسی گاؤں کے سب اسٹیشن پر 2 حملے کئے جس سے ایک ہسپتال کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔
گورنر نے بتایا کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک بجلی کے ٹرانسفارمر نے آگ پکڑ لی جس سے قریب ہی موجود دیگر رہائشی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے،گورنر کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں ٹرانسفارمر میں آگ لگنے پرفائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا جس نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور جلد ہی اسپتال سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔