ورلڈکپ وارم اپ میچ: نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی 2 وکٹیں گر گئیں

29 Sep, 2023 | 03:30 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف مایوس کن آغاز ہوا ہے،پہلی کے بعد دوسری وکٹ بھی گر گئی۔

 نیوزی لینڈ کیخلاف وارم اپ میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ محض 5 رنز پر گر گئی، قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق میچ کے تیسرے اوور میں صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے،امام الحق کے بعد عبداللہ شفیق بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور محض 14 رنز بنا کر مچل سینٹر کی گیند پر ٹام لیتھم کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔

 اس سے قبل بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں کھیلے جارہے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کررہے ہیں۔

 وارم اپ میچ میں تمام 15 کھلاڑی دستیاب ہوں گے اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن میچ کھیل کر اپنی فٹنس کا اندازہ لگائیں گے۔

  کین ولیمسن گھٹنے کی سرجری کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں اس لئے ولیمسن انگلینڈ کے خلاف ورلڈکپ میچ نہیں کھیلیں گے وہ آج پاکستان سے وارم اپ میچ میں صرف بیٹنگ کریں گے جبکہ جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ میں ولیمسن بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ بھی کریں گے۔

 دوسری جانب آج حیدرآباد دکن میں آج سارا دن موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے تاہم شہر میں ہلکی بوندا باندی شروع ہو گئی جس کی وجہ سے میچ کو روک دیا گیا۔

 واضح رہے کہ ورلڈکپ مہم میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

مزیدخبریں