(وقاص احمد)انچارج پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر عروسہ حسین کی مدعیت میں انسدادِتشدد جانوراں ایکٹ کے تحت پہلی ایف آئی آر درج،مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی محمد شکیل کے خلاف درج کیا گیا۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق لاہور میں انسدادِ تشدد جانوراں ایکٹ 1890 کے تحت پہلی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
مقدمہ انچارج پولیس اینمل ریسکیو سینٹر لیڈی وارڈن عروسہ حسین کی مدعیت میں تھانہ ٹاؤنشیپ میں درج کیا گیا ہےایف آئی ار کے مطابق ٹاؤن شپ کے شکیل نامی رہائشی نے گھر کی چھت پر پرندے اور جانور رکھے ہوئے تھے، شکایت پر شہری کے پرندوں اور جانوروں کو چیک کیا گیا جو انتہائی لاغر حالت میں پائے گئے، شہری کی چھت پر مردہ جانوروں کی ہڈیاں اور باقیات ملیں، جو لاغر پرندے اور جانور کھا رہے تھے، مالک نے پرندوں اور جانوروں کے کھانے پینے کے مناسب انتظامات بھی نہیں کئے تھے، شہری کی چھت سے ملنے والے پرندوں، جانوروں کو پولیس اینمل ریسیکو سینٹر منتقل کردیا گیا، جنکے خلاف مزید کارروائی کی جارہی ہے۔