سٹی42: سابق کرکٹ لیجنڈز نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے بارے میں پیش گوئی کر دی۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ اگلے ماہ اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔
ٹورنامنٹ کی چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے سابق کرکٹ لیجنڈز نے کچھ پیش گوئیاں کی ہیں۔
آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن ، سابق کپتان ایرون فنچ اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے پاکستان کو سیمی فائنلسٹ قرار دیا۔
سری لنکا کے مرلی دھرن اور بھارت کے روبن اتھاپا نے بھی پاکستان کو سیمی فائنلسٹ ٹیم میں شمار کیا۔
بھارت کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان ،گوتم گمبھیر، سنجے منجریکر،سنیل گواسکر اور جنوبی افریقا کے جیک کیلس نے پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کیا۔
جیک کیلس نے بھارت، انگلینڈ ،جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیموں کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔
ایرون فنچ نے بھارت ،انگلینڈ،آسٹریلیا اور پاکستان کو سیمی فائنل کے لیے فیورٹ قرار دیا۔
ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل نے بھارت ،پاکستان،انگلینڈ اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں پہنچایا۔
گوتم گمبھیر نے بھارت،آسٹریلیا،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی کی جبکہ بھارتی لیجنڈری سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے انگلینڈ ، آسٹریلیا،بھارت اور جنوبی افریقا کو سیمی فائنل کے لیے فیورٹ قرار دیا۔
اس کےعلاوہ عرفان پٹھان نے بھارت،جنوبی افریقا ،آسٹریلیا اور انگلینڈ کو سیمی فائنل کی لسٹ میں ڈالا جبکہ سری لنکن سابق لیجنڈری اسپنر مرلی دھرن نے بھارت ،پاکستان ،انگلینڈ اور آسٹریلیا کو فیورٹ قرار دیا۔
سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے آسٹریلیا،انگلینڈ،بھارت اور پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جبکہ سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے بھارت ،آسٹریلیا ،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچایا۔
روبن اتھاپا نے پاکستان،آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ اور بھارت کو فیورٹ قرار دیا۔