ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشنِ آمدِ رسولﷺ: گوجرانوالہ میں گلیوں بازاروں کو سجانے کا کام جاری، ونیہ والا میں سو من کھیر کی تیاری

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گوجرانوالہ شہر  کے باسیوں نے آقا دو جہاں ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی منانے کے لئے  گلیوں، بازاروں کو  برقی قمقموں سے سجا دیا۔ رات کے اس پہر شہر بھر میں گلیوں اور بازاروں میں آرائش کے کام کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
گوجرانوالہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سرور کونین ﷺ سے عقیدت و محبت کے اظہار کیلئے عاشقان رسول کی جانب سے لنگر و نیاز میں 100 من وزنی کھیر کی بڑی دیگ پکانےکا انتظام کیا گیا ہے۔

 گوجرانوالہ شہر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی مذہبی جوش و جذبہ سے منایا جا رہا ہے۔ وجہ تخلیق کائنات، محسن انسانیت آقائے دو جہاں سرور کونین نبی آخر زمان احمد مجتبیٰ جناب حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی میں شہر بھر کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے۔ شہر بھر کے گلی محلوں بازاروں گھروں اور مساجد کو رنگ برنگی لائٹوں اور برقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے۔

 سرور کونین آقائے دو جہاں سے عقیدت اور محبت کے اظہارِ کے لیے گوجرانوالہ کے نواحی علاقے ونیہ والا میں عاشقان رسول کی جانب سے لنگر و نیاز میں 100 من وزنی کھیر کی بڑی دیگ تیار کی جارہی ہے۔ دیگ کی تیاری میں 70من دودھ، 10 من کھویا، 5من میوہ جات ،15 من چاول اور 12 من چینی کا استعمال کیا گیا ہے۔ کھیر کی دیگ کو 12 سے 15 عاشقان رسول رات بھر تیار کریں گے۔ کھیر کی دیگ صبح 8 بجے تیاری کے بعد عاشقان رسول میں تقسیم کی جائے گی۔

 منتظمین کا کہنا ہے کہ آقائے دوجہاں سے محبت سے اظہار کے لیے 6 سال سے 100 من کھیر کی دیگ تیار کروائی جارہی ہے۔