نگراں وزیراعظم کی روضہ رسولﷺ پر حاضری

29 Sep, 2023 | 01:16 AM

ویب ڈیسک:  پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جمعرات کی شب مدینہ منورہ پہنچ کر روضہ رسول ﷺ پرحاضری دی اورمسجد النبوی میں نوافل ادا کیے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جمعرات کے روز ہی لندن سے سعودی عرب پہنچے تھے۔ مدینہ منورہ میںروضہ رسول ﷺ پر ضاضری اور مسجد نبوی میں نوافل ادا  کرنے کے بعد  انوار الحق کاکڑ  آج شب مدینہ منورہ سے جدہ کے لیے روانہ ہوگئے۔جدہ سے وہ عمرہ کی ادائیگی کےلیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔

مزیدخبریں