پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان؟اہم خبر آ گئی  

29 Sep, 2022 | 08:22 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آ گئی، اوگرا نےایک لٹر پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 24  پیسے کمی کی تجویز دیدی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل16 روپے 61 پیسے سستا ،مٹی کا تیل 14 روپے20 پیسے سستا،لائٹ سپیڈ ڈیزل فی لٹر10 روپے87 پیسے کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ جیٹ فیول کی فی لٹر قیمت میں14 روپے 18 پیسے کم ہونے کا امکان ہےتاہم پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتیں کم کرنے کا حتمی فیصلہ حکومت کریگی۔

 دوسری جانب آئی ایم ایف کی جانب سے پٹرول پر عائد ٹیکس 3 ماہ کیلئے منجمد کرنے پر رضامند ی ظاہر کر دی گئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا باقاعدہ اعلان کل ہوگا، وزارت خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اصولی فیصلہ کرلیا ،معاہدے کے تحت  2023 کے پہلے مہینہ تک پٹرول پر پٹرولیم لیوی کو 50روپے فی لیٹر تک بڑھانا ہے۔

مزیدخبریں