(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف اپنے قائد میاں نوازشریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے میاں نوازشریف سے ملاقات کی ، اس موقع پرخواجہ آصف نے مریم نواز کے بریت پر اپنے قائد کو مبارکباد دی ، حسن نواز کے دفتر میں ہونیوالی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیاگیا۔ لیگی کارکنان بھی مٹھائی اور پھول لے کر حسن نواز کے دفتر پہنچے۔