ویب ڈیسک: ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال 8 ستمبر کو ہوا تھا اور اب ان کی موت کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
ملکہ الزبتھ دوم کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ 29 ستمبر کو جاری کیا گیا۔ 96 سالہ ملکہ کا انتقال 8 ستمبر کو سہ پہر 3 بج کر 10 منٹ کو بالمورال کیسل میں ہوا تھا جبکہ عوام کو اس بارے میں 3 گھنٹوں کے بعد آگاہ کیا گیا۔نیشنل ریکارڈز آف اسکاٹ لینڈ نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا جس میں ملکہ الزبتھ دوم کی موت کی وجہ کوئی بیماری نہیں بلکہ 'بڑھاپے' کو قرار دیا گیا ہے۔
https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2022-09-29/news-1664463472-3279.jpg
اس سرٹیفکیٹ سے یہ بھی انکشاف ہوتا ہےکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے موقع پر ملکہ کے پاس صرف موجودہ بادشاہ چارلس اور ان کی بہن شہزادی این موجود تھے۔شہزادہ ولیم، شہزادہ اینڈریو، شہزادہ ایڈورڈ اور ان کی اہلیہ ملکہ کے انتقال کے وقت وہاں پہنچنے کے لیے طیارے پر سفر کررہے تھے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ملکہ کے شوہر شہزادہ فلپ کے API Response: ">ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں بھی موت کی وجہ بڑھاپا ہی لکھی گئی تھی۔