(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ نے نوجوان کو تھپڑ دے مارے ۔
تفصیلات کے مطابق ملیالم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں کریئو کے ساتھ شاپنگ مال میں اپنی نئی آنے والی فلم کی تشہیر میں مصروف تھیں کہ اس دوران جب ایک نوجوان نے ان سےملنے کیلئے آگے بڑھنے کی کوشش کی تواداکارہ نے اسے تھپڑ جڑ دیئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔
ایونٹ کے بعد بھارتی اداکارہ نے دونوں اداکاراؤں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اوراسے ہراسانی کا واقعہ بتایا، مختلف اداکاراؤں نے ایسے افراد کے خلاف آواز اٹھانے اور انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔اداکارہ ثانیہ نے اپنے انسٹا گرام سٹوری میں لکھا کہ میں اور میری فلم کی ٹیم کالی کٹ کے ایک مال میں اپنی نئی فلم کی تشہیر کر رہی تھی، وہاں مجھے لوگوں نے بہت زیادہ محبت دی، سیکیورٹی بھیڑ کو سنبھالنے اور اسے برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔
#SaturdayNight promotion event scenes. From Calicut Hilite Mall???? pic.twitter.com/Zt16hPRTau
— ForumKeralam (@Forumkeralam2) September 27, 2022
پروگرام کے بعد جب میں اپنی ساتھی گریس انتھونی کے ساتھ واپس روانہ ہورہی تھی تو کچھ لوگ ہمارے پاس آئے اور بدتمیزی کی، بھیڑ کی وجہ سے انہوں نے ہمارے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔