22ہزار پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی

29 Sep, 2022 | 05:20 PM

Imran Fayyaz

پنجاب پولیس نے کرائم کنٹرول کرنے کےلئے تھانوں میں نفری پوری کرنے کے لئے 22ہزار کانسٹیبلان بھرتی کی درخواست کردی۔
لاہورسمیت پنجاب بھر میں دن بدن بڑھتا ہوا کرائم پر پولیس نے کارکردگی بہتر بنانے کی بجائےحکومت کواعدادوشمار میں الجھانے کےلئے بھاری تعداد میں نفری مانگ لی ہے تاکہ تھانوں میں تعیناتی کرکے کمی کو پوراکیا جاسکے۔

اسی حوالےسے لاہورسمیت پنجاب بھر کے لئے 22ہزار پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی کی سمری حکومت کو بھجوا دی،پنجاب بھر میں 1لاکھ 42 ہزار کانسٹیبلز کی منظور شدہ سیٹیں ہیں۔37ہزارکانسٹیبلز تھانوں میں جبکہ بقیہ سیکیورٹی اور وی وی آئی پیز کی ڈیوٹیاں پر تعینات ہیں،ہیڈ کانسٹیبلز کی 12ہزار سے زائدمنظور شدہ سیٹیں ہیں۔دن بدن بڑھتی ہوئی آبادی کےپیش نظر تمام اضلاع سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق 1لاکھ 17 ہزار مزید نفری کی ضرورت ہے۔پہلے مرحلے میں 22ہزار کانسٹیبلز کی بھرتی کی اجازت دی جائے۔حکومت کی جانب سے بھرتی کےلئے 1اجلاس منعقد کیا جاچکا ہے۔

مزیدخبریں