نہم جماعت کیلئے ری ایڈمیشن شیڈول جاری

29 Sep, 2022 | 04:07 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض) لاہور بورڈ نے نہم جماعت کا امتحان دینے کے لئےری ایڈمیشن شیڈول جاری کردیا، داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 19 اکتوبر مقرر کی گئی ہے.
  لاہور بورڈ کی جانب سے جاری ری ایڈمیشن شیڈول کے مطابق 19 اکتوبر کے بعد 3 نومبر تک 500 روپے جرمانہ کیساتھ فارم وصول کیا جائیگا،3 نومبر کے بعد 18 نومبر تک 2200 روپے فیس کے ساتھ آن لائن داخلہ وصول ہوگا۔

18 نومبر کے بعد 3 دسمبر تک 2700 روپے فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول ہونگے۔ سکول انتظامیہ کی جانب سے مقررہ تاریخ پر ری ایڈمشن فارم جمع نہ کروانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جائےگا۔ مقرر کردہ تاریخوں کے بعد کسی طالبعلم یا سکول سے داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں